ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب کوئی مجرم نہیں بچے گا، محکمہ داخلہ نے اہم فیصلہ کرلیا

اب کوئی مجرم نہیں بچے گا، محکمہ داخلہ نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42- Home Department Punjab,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) اب جرم رہے گا نہ مجرم بچے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتہاریوں اور جرم کی سرکوبی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے شہر میں مزید 2 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے سمری بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

دوسری جانب پولیس ناکوں اور چھاپوں کے باوجود پنجاب اشتہاریوں کے نرغے میں آگیا، قتل، اقدام قتل اور زنا سمیت دیگر مقدمات میں ملوث 15 ہزار جرائم پیشہ مفرور ہیں، تین ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے اشتہاریوں میں اڑھائی ہزار کا اضافہ ہوا جو پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔