ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلعہ عبد اللہ؛ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما دولت خان پیرعلیزئی قتل

قلعہ عبد اللہ؛ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما دولت خان پیرعلیزئی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نجیب الدین اچکزئی: قلعہ عبد اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما اور اہم سیاسی کارکن دولت خان پیرعلیزئی کو جنگل پیرعلیزئی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،واقعہ میں 2افراد زخمی بھی ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دولت خان پیرعلیزئی اپنے میڈیکل کلینک کے سامنے موجود تھے۔ مسلح افراد کی فائرنگ کے  نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی آڈہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز اور مزید  واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔