ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ 2026,27 کی اعلان کردہ تاریخ میں پھر سے ردوبدل کا امکان

وفاقی بجٹ 2026,27 کی اعلان کردہ تاریخ میں پھر سے ردوبدل کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی بجٹ 2026,27 کی اعلان کردہ تاریخ میں پھر سے ردوبدل کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق بجٹ دس جون کی بجائے بارہ جون کو پیش کئے جانے بارے مشاورت جاری ہے۔ بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج یا کل ہوگا۔ 

احسن اقبال کی جانب سے وفاقی بجٹ کے کئی امور تاحال فائنل نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے ابھی چیزیں حتمی شکل اختیار کرنا باقی ہیں، اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے،انتہائی قلیل وقت اور محرم الحرام بھی ہے۔ 

احسن اقبال نے کہاکہ دیکھتے ہیں اسی تاریخ پر چیزیں مینج کرنا کیسے ممکن ہوتا ہے،کچھ تبدیلیاں تو بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی چلتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تاریخوں میں ردوبدل ہوگایا کیا ہوگا یہ حتمی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔