ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جنگلی پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، آن لائن تجارت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

لاہور میں جنگلی پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، آن لائن تجارت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور ریجن میں جنگلی پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ آن لائن تجارت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق رائے ونڈ میں سٹنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران ٹیم نے مقامی خریدار بن کر کارروائی کی اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے تیتر اور طوطوں کی غیر قانونی آن لائن فروخت کی جا رہی تھی۔

گرفتار ملزمان کو 85 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔