ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کی ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ، 11 ماہ میں 69 ارب روپے سے زائد جمع

محکمہ ایکسائز کی ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ، 11 ماہ میں 69 ارب روپے سے زائد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کی نسبت ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد اضافی ٹیکس وصول کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 50 ارب 61 کروڑ روپے وصول کیے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصے میں 69 ارب 26 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز نے گزشتہ سال مختلف ٹیکسوں کی مد میں 57 ارب روپے سے زائد وصول کیے تھے، جبکہ رواں سال 11 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقررہ ہدف سے بھی 12 ارب روپے زائد وصول کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی مد میں سوا 24 ارب روپے اور موٹر ٹیکس کی مد میں 39 ارب روپے جمع کیے گئے۔ اسی طرح ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 3 ارب 64 کروڑ روپے جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 1 ارب 54 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز کو رواں مالی سال میں 73 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنا ہے، جس کے لیے مالی سال کے آخری دو ماہ میں ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ محصولات کے اہداف کے حصول کے لیے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ مقررہ ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو عہدوں سے ہٹانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔