ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی، حکومت سازی کی کوشش کا اعلان

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی، حکومت سازی کی کوشش کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں "تیروں کی بارش" ہوئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سازی کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے عوام کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور پارٹی کارکنوں و جیالوں کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی محنت اور کامیابی قابلِ ستائش ہے۔