ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ بینک کا ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام میں شمولیت کے لیے اظہارِ دلچسپی

ورلڈ بینک کا ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام میں شمولیت کے لیے اظہارِ دلچسپی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ورلڈ بینک نے پنجاب حکومت کے فلاحی ہاؤسنگ منصوبے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام میں شمولیت کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت 100 ملین ڈالرز کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

یہ پیش رفت وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سامنے آئی، جہاں پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق ڈی جی پھاٹا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے دستیاب ہونے والی خطیر رقم سے گھروں کی تعمیر کے عمل میں تیزی آئے گی اور مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں کو بلاسود قرضوں کی مد میں 15 لاکھ روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے ذاتی گھر تعمیر کر سکیں۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا ماڈل انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے ہدف سے لاکھوں افراد کے معیارِ زندگی میں واضح بہتری آئے گی اور عوام کو باعزت رہائش کی سہولت میسر ہوگی۔

اجلاس میں پروگرام کی مزید توسیع اور مستحق خاندانوں تک اس کے فوائد پہنچانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔