ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کا دوسرا روز ؛ لاہوریوں نے پارکس اور سینما گھروں کا رخ کرلیا

عید کا دوسرا روز ؛ لاہوریوں نے پارکس اور سینما گھروں کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سنتِ ابراہیمی پورا کرنے کے بعد عید کی خوشیاں منانے کیلئے اہلِ لاہور نے پارکس اور سینما گھروں کا رخ کرلیا ۔ 

عید کی خوشیاں منانے کے لیے فیملیز  نے سورج غروب ہوتے ہی پارکس کا رخ کر لیا ۔ 

فیملیز کی بڑی تعداد پی آئی اے پلاٹینم چوبرجی پہنچ گئی، جہاں تاریخی جہاز دیکھ کر بچے پرجوش ہوگئے ۔ 

فیملیز کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بچوں کو پارکس کی زد کرتے ہیں، جھولے اور تاریخی جہاز دیکھ کر بچو کی عید کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

دوسری جانب عید الاضحیٰ کے دوسرے روز سینما گھروں میں رش لگ گیا ۔ فلم بینوں کی بڑی تعداد سینما گھروں میں پہنچ گئی ۔ 

لالی وڈفلم"لوگرو"اور"دیمک"فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔