ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر کھالیں اکھٹی کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزم گرفتار

عیدالاضحیٰ پر کھالیں اکھٹی کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عیدالاضحیٰ پرکھالیں اکھٹی کرنے والی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنیوالے 3 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ 

 ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق غیرقانونی طورپرکھالیں اکھٹی کرنےپر3مقدمات درج کیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈاداروں کوکھالیں جمع کرنےکی اجازت ہے۔

رہائشی آبادیوں میں سری پائےبنانےوالوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ سری پائےبھوننےوالے28ملزم گرفتار، 24 مقدمات درج کیے گئے۔ شاہراہوں،گلیوں،چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی ہے۔ 

علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ عیدکےروزہوائی فائرنگ کرنےکاکوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پابندی کےباوجودون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف7مقدمات درج کیے گئے، ون ویلنگ کرنےوالے 8 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔