سٹی 42 : عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی لاہور میں صفائی آپریشن مثالی انداز میں جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں موجود ہیں۔ تیزاب، فرنائیل اور عرقہ گلاب سے علاقوں کی دھلائی کی جارہی ہے۔
عید کے دوسرے روز صفائی انتظامات کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور فیلڈ میں موجود ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے مون مارکیٹ اور سبزہ زار سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے بھی اُن کے ہمراہ موجود ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا مشن ہر صورت مکمل کیا جائے گا، آلائشوں کو فوری اٹھا کر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے عملے کو صفائی انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی سخت ہدایت کی ۔
عید کے دوسرے روز والٹن کنٹونمنٹ بورڈکی ٹیمیں علاقےمیں متحرک رہیں، سی ای اووالٹن کنٹورنمنٹ بورڈسبطین رضا نے والٹن کادورہ کیا۔
اجتماعی قربان گاہوں میں واشنگ کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ علاقےمیں تیزاب، فرنائیل اور عرقہ گلاب سے دھلائی کی گئی، جس پر اہلِ علاقہ کامکمل اطمینان کااظہار کیا ۔
سیکرٹری حسنین حمید بخاری نے علاقے میں ٹیموں کی سختی سے چیکنگ کی ۔
اہلِ علاقہ نے کمپلینٹ بر وقت پورا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ عیدکےپہلےدن4268ٹن آلائشیں ٹھکانےلگائی گئی، عیدکےپہلےدن113شکایات ملیں،مقررہ وقت 25منٹ سےپہلےحل کردی گئیں۔ اس کے علاوہ عیدکےدوسرےروز25شکایات ملیں جومقررہ وقت میں حل کردی گئیں ۔
اہلِ علاقہ نے والٹن کنٹونمنٹ کے سی ای او اور پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔