سٹی42: قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہری کی چوری شدہ گاڑی 8 گھنٹوں میں برآمد کر لی جبکہ واردات میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کے مطابق چور نے بڑی چالاکی کے ساتھ شہری کامران خان کی گاڑی اسٹارٹ کر کے موقع سے فرار اختیار کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی جس میں ملزم کی حرکات واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔
پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو صرف 8 گھنٹے میں گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی۔
ایس پی صدر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔