ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حویلی کی دیوار توڑ کر قربانی کا سنڈا چوری کرنے والے گرفتار

حویلی کی دیوار توڑ کر قربانی کا سنڈا چوری کرنے والے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:عید الاضحیٰ کے موقع پر پیش آنے والے انوکھے واقعے میں واہگہ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے قربانی کے سنڈے کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے ایک حویلی کی دیوار توڑ کر قیمتی جانور چوری کیا تھا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ارشد اور قربان کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق شہری حافظ فہد کی شکایت پر سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سراغ لگا کر قیمتی سنڈا بازیاب کرا لیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واہگہ پولیس نے شہری کی پریشانی کو خوشیوں میں بدل دیا۔ حافظ فہد نے جانور بحفاظت واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس اہلکاروں کی خلوص اور محبت سے بھرپور رویے کی تعریف کی۔

مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔