ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاور ڈویژن نے دو بجلی میٹرز پر پابندی کی خبروں کی تردید کر دی

پاور ڈویژن نے دو بجلی میٹرز پر پابندی کی خبروں کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  پاور ڈویژن نے دو بجلی میٹروں پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ترجمان کے مطابق قانون اور شرائط کے مطابق رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی میٹر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اگر علیحدہ پورشن، الگ سرکٹ، دوسرا داخلی راستہ یا علیحدہ کچن موجود ہو تو دوسرا میٹر لگوانے کی اجازت ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے پہلے ہی قوانین موجود ہیں۔