زاہد چودھری : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام مختلف پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، 867 امیدواروں میں سے 679 پاس ہوئے۔
یو ایچ ایس کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس اور مختلف پوسٹ گریجوایٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سپلیمنٹری امتحانات 2022ء میں 43 میڈیکل کالجز کے 867 امیدواروں نے شرکت کی۔ جن میں سے 679 پاس ہوئے اور 175 فیل ہوگئے ہیں۔ ماسٹران پبلک ہیلتھ سالانہ امتحانات میں 45 امیدواروں میں سے 13 پاس ہوسکے۔
خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کیلئے ایم ڈی سائیکاٹری فائنل امتحانات میں دونوں امیدوار کامیاب ٹھہرے۔جبکہ سینٹرل انڈکشن کے تحت ایم ڈی ڈرماٹالوجی انٹرمیڈیٹ کےپہلے سالانہ تحریری امتحان میں 6 امیدوار پاس ہوئے۔ مزید برآں ایم ڈی پلمانالوجی انٹرمیڈیٹ میں تین اور گیسٹرو انٹرالوجی میں ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری فائنل امتحانات میں بھی ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے۔