انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچرکےمیوزک فیسٹیول میں گلوکارغلام علی کی شرکت

Institute for Art & Culture Festival Lahore,
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید : انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کےزیراہتمام میوزک اور ڈانس فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ مختلف یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس نے رنگا رنگ پرفارمنس پیش کرکےسماں باندھ دیا۔
انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر میں میوزک اور ڈانس فیسٹیول میں گلوکار غلام علی،رستم فتح علی خان، گلوکارہ مومنہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
شہر کی مختلف یونیورسٹیز کے طالبعلموں نے دھواں دھار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔
گلوکار غلام علی نے کہا ایسی تقریبات کے ذریعے چھپا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ رستم فتح علی خان کا کہنا تھاملک میں بڑے لیول پر ڈرامہ،ڈانس اور میوزک کو پرموٹ کیا جا رہا ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر میں میوزک فیسٹیول کے انعقاد سے طلبہ کو نہ صرف اپنے ہنر کے اظہار کا موقع ملا، بلکہ انہیں سیکھنے کیلئے معروف گلوکاروں کا خاص وقت بھی میسر رہا۔