وزیراعظم شہبازشریف سےترکمان گیس کمپنی کےسربراہ کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکمانستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر مملکت اور "ترکمان گیس" کے سربراہ  مکسات بابائیف کی قیادت میں ملاقات کی۔

 پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی برادرانہ تعلقات میں مزید استحکام کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات ہوا. ملاقات میں پاکستان کے پٹرولیم کے وزیر مصدق ملک بھی موجود تھے۔ 

ترکمان گیس ترکمانستان کی سرکاری نیچرل گیس کمپنی ہے اورر اس کا شمار دنیا کی سب سے بڑی انرجی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔