ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی

 ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے ایونیو ون میں گرینڈ آپریشن  ، بیس سال سے قبضہ مافیا کے زیر استعمال کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی گئی۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق قبضہ مافیا نے ایل بلاک میں سڑک کے لیے مختص 10 کنال سے زائد رقبہ پر فصلیں اگا کر قبضہ کر رکھا تھا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے قبضہ واگزار کروا کر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے ۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل بلاک میں 18 کنال رقبے کے اطراف قائم غیر قانونی باؤنڈری وال کو بھی مسمار کر دیا  ۔ پولیس کی بھاری نفری و ہیوی مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا۔آپریشن کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ شاہمیر اقبال نے کی۔ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ اظہر علی، سعدرہ معظم، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون ریحان اطہر اوردیگر عملہ بھی موقع پر موجود تھا۔