خبردار،محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

Weather forcast
کیپشن: Weather,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر میں گرمی شدت اختیار کر رہی ، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن گرمی کے وار جوں کے توں ہیں درجہ حرارت 42 ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 44 ڈگری تک جائے گا۔

شہر میں موسم گرما کے تابر توڑ وار ,درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد ہے جبکہ ہوا 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 44 تک جائے گا ،مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہے گا۔