سٹی 42:بادامی باغ کے علاقہ میں پولیو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینےکاواقعہ پرپولیس نےمقدمہ درج کر کےملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کےمطابق بادامی باغ کے علاقہ شہباز کالونی میں شاہد خان نامی شہری نےانچارج پولیو ٹیم راوی زون تسلیم اقبال اوران کے ساتھی عباس علی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تسلیم اقبال کی درخواست پر بادامی باغ پولیس نے ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔