فکسنگ سکینڈل میں نیا موڑ آگیا

فکسنگ سکینڈل میں نیا موڑ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے ٹرانسکرپٹ کا جواب جمع کرادیا، سابق کپتان کہتے ہیں کہ اب یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے ٹرانسکرپٹ کا جواب جمع کرادیا، سابق کپتان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ آصف کو جواب جمع کرایا۔

جواب جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی طرف سے بھجوایا گیا ٹرانسکرپٹ جھوٹ پر مبنی ہے، اگر بورڈ کے پاس کچھ تھا تو عدالتوں میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی کرکٹر کا نام نہیں لیا، اب یہ معاملہ ختم ہونا چاہیے۔سابق کپتان نےامید ظاہر کی ہے کہ جس طرح انہوں نے بروقت جواب دیا ہے اسی طرح بورڈ بھی جلد جواب دے گا۔

یاد رہےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا تھا، سلیم ملک نے ٹرانسکرپٹ میں پوچھے گئے سوالات مسترد کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جواب میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ اگر آئی سی سی نے پی سی بی کو کوئی ریکارڈنگ بھجوائی ہے تو بورڈ حکام ٹرانسکرپٹ کی بجائے وہ ریکارڈنگ فراہم کرتے ،اس کے ساتھ اگر بورڈ کے پاس کوئی شواہد تھے تو انہوں نے طویل عرصے تک چلنے والے کیس میں سلیم ملک کے خلاف عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے، سابق کپتان کا موقف ہے کہ جب بھی کوئی بات ہوتی ہے تو بورڈ حکام آئی سی سی کابہانہ بناتے ہیں.