عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری دفاتر کھل گئے

عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری دفاتر کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) عیدالفطر کی چار روزہ چھٹیوں کے بعد سرکاری دفاتر آج سے کھل گئے ہیں جبکہ لاہورہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج بھی چھٹی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 10 جون سے مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگا، ہائیکورٹ میں عدالتی اوقات کار صبح نو سے ڈھائی بجے تک اور ماتحت عدالتوں میں صبح آٹھ سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوں گے، چھٹیوں کے بعد پہلے روز عدالتوں میں بہت کم کیسز سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں 10 جون کو کسی اہم کیس کی سماعت نہیں ہوگی، ہائیکورٹ اور علاقائی بنچز میں 10 جون کو 504 ارجنٹ کیسزسماعت کے لیے مقرر کیے گئے، چیف جسٹس ہائیکورٹ سردارمحمد شمیم خان کی عدالت میں 10 جون کو صرف ایک ارجنٹ کیس کی سماعت ہو گی۔

جسٹس مامون رشید شیخ کی عدالت میں 4، جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی کی عدالت میں 4، جسٹس محمد امیر بھٹی کی عدالت میں 18، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی عدالت میں 6، جسٹس شجاعت علی خان 3، جسٹس عائشہ اے ملک 5، جسٹس شاہد وحید 2، جسٹس علی باقرنجفی 3 کیسز، جسٹس سردار احمد نعیم 4، جسٹس شاہد بلال حسن 7، جسٹس عابد عزیزشیخ کی عدالت میں 10 ارجنٹ کیسز سماعت کے لیے مقرر کیے گئےہیں، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر نو،جسٹس شمس محمود مرزا 3 اور جسٹس شاید جمیل خان ایک ارجنٹ کیس سنیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer