ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا امریکی صدر کی دوبارہ حملے کی دھمکی پر کرارا جواب

ایران کا امریکی صدر کی دوبارہ حملے کی دھمکی پر کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جزیرے خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب  میں کہا ہے کہ’’ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں‘‘۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایرانی اہداف پر نئے امریکی حملوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بنانے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ تہران سے معاہدے میں بہت مشکلات رہیں، وہ کئی دہائیوں تک دنیا کو دھمکاتا رہا ہے۔