بابر شہزاد ترک: وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن نشاء اشتیاق کی خدمات حکومتِ پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔سیکشن افسر جہانزیب علی طفیل کا بحری امور ڈویژن سے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن، زرغان شہزاد کا مذہبی امور ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن جبکہ مبشر حسن تقی کا موسمیاتی تبدیلی ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کی سیکشن افسر نورالعین آفتاب کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سیکشن افسر محمد زبیر کا دفاعی پیداوار ڈویژن سے دفاع ڈویژن تبادلہ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔