اسرارخان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 246 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 307 زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 307 زخمی ہونیوالوں میں115 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ192 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئےہیں۔