ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستا ن میں 3 حملے ہوئے ؛ 42 جوان ،18 پولیس اہلکار شہید ہوئے ؛54 دہشت گرد جہنم واصل  : ڈی جی آئی ایس پی آر

 بلوچستا ن میں 3 حملے ہوئے ؛ 42 جوان ،18 پولیس اہلکار شہید ہوئے ؛54 دہشت گرد جہنم واصل  : ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستا ن میں 3 حملے ہوئے ؛ 42 جوان ،18 پولیس اہلکار شہید ہوئے ؛54 دہشت گرد جہنم واصل  ہوئے ۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  بلوچستان  کی موجودہ صورتحال پر نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات ہوئے  ۔ دہشت گرد کہتے ہیں ہم  بلوچستان اور اسلام  کی جنگ   لڑ رہے ہیں ۔ ان کا اسلام  اور بلوچستا ن سے کوئی تعلق نہیں یہ دائرہ اسلام سے  خارج ہیں،  زیارت میں پولیس  چیک پوسٹ پر حملہ ہوا۔ زیارت میں کم از کم 15 دہشت گروں کو  جہنم واصل کیاگیا ۔  فتنہ الخوارج نے ہنہ اوڑک میں معصوم لوگوں پر حملہ کیا

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ۔ بلوچستان میں تین  حملوں میں 42 جوان   وطن پر  قربان ہوئے ۔  جوابی کارروائی میں 54 دہشت گرد مارے گئے ۔ بلوچستان  کارروائیوں میں  بھارت ملوث ہے ۔  

دہشت گردانہ  حملوں میں 18 پولیس جوان شہید ہوئے ۔  بلوچستان   کے بہادر عوام اورپولیس نے دلیری سے مقابلہ کیا ۔