علی ساہی: محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال 2026-27 کے پہلے سہ ماہی (پہلے کوارٹر) کے فنڈز انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کے لیے جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے کوارٹر کے لیے آئی جی پنجاب کو 48 ارب 25 کروڑ 88 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جاری کیے گئے فنڈز کا 75 فیصد سے زائد حصہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی تنخواہوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ 10 فیصد پٹرول اور لبریکنٹس کی مد میں اور 7 فیصد پنشن سمیت دیگر اخراجات کے لیے رکھا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل یا کسی بھی ضلع یا یونٹ کا اکاؤنٹس آفیسر بجٹ مختص (ایلوکیٹ) کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پہلے کوارٹر کے فنڈز پنجاب پولیس کے تمام اضلاع اور مختلف یونٹس میں تقسیم کر دیے جائیں گے، جبکہ سب سے زیادہ فنڈز سی سی پی او لاہور کو ملنے کا امکان ہے۔