ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی سی آئی اے کی کارروائی، جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بنانے والے نیٹ ورک کی خاتون گرفتار

این سی سی آئی اے کی کارروائی، جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بنانے والے نیٹ ورک کی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور گروپس بنانے والے مبینہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ساہیوال کی رہائشی صفیہ افضل کو گرفتار کیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ غیر قانونی طور پر فعال سمز استعمال کرکے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بنانے اور چلانے میں ملوث تھی۔

کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے مختلف موبائل نیٹ ورکس کی 310 فعال سمز اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس سے جڑے منظم نیٹ ورک کی شناخت اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔