ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،ڈالرسستاہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،ڈالرسستاہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مند ی ریکارڈکی گئی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالرسستاہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزکاروبار کے آغاز پرہنڈریڈ انڈیکس میں 1849 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی اورہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 405 کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 186255 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف  انٹر بینک  میں امریکی ڈالر 2پیسے سستا ہوگیااور 278.10 روپے سے کم ہوکر 278.08 روپے کا ہوگیاہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer