ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے تبادلوں کے لیے 13 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

اساتذہ کے تبادلوں کے لیے 13 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو اساتذہ کے تبادلوں کے لیے مجموعی طور پر 13 ہزار 400 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کی گئی تھی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق سب سے زیادہ 10 ہزار 34 درخواستیں ترقی (پروموشن) پانے والے اساتذہ کی جانب سے موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 3 ہزار اساتذہ نے باہمی تبادلوں (میوچل ٹرانسفر) کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تقرری کے منتظر تقریباً 600 اساتذہ نے بھی تبادلے کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال اور پراسیس مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کے تبادلوں کے باضابطہ آرڈرز 21 جولائی کو جاری کیے جائیں گے۔