ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا ٹریفک کی روانی کیلئے شاندار اقدام؛ دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح

پنجاب حکومت کا ٹریفک کی روانی کیلئے شاندار اقدام؛ دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راولپنڈی شہر میں ٹریفک کی روانی کے لئے شاندار اقدام, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر دونوں میگا پراجیکٹ اعلیٰ تعمیرات کے معیار کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کردیے گئے ۔ 

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں 8 ارب 77 کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس کے علاوہ اڈیالہ روڈ  نواز شریف فلائی اوور اور مال روڈ جی پی او چوک کے انڈر پاس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔ 

وزیراعلی مریم نواز کی آمد پر عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اُن کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کا جواب دیا۔ 

صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے پراجیکٹس پر بریفننگ دی، بتایا کہ راولپنڈی میں 607 کلومیٹر طویل 67 روڈز  کے پراجیکٹس، 51 روڈز پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ۔ نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پا س سے تقریبا 3 لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔ 

بریفننگ میں بتایا گیا کہ اڈیالہ روڈ پر کچہری چوک سے شروع ہونے والے نواز شریف فلائی اوور سے جی ٹی روڈ رنگ روڈ اور چکری انٹر چینج موٹروے سے گزرنے ٹریفک مستفید ہوگی۔ عوام کو نواز شریف انٹر چینج پر سفر کرنے سے  ایک گھنٹے سے زائد وقت اور لاکھوں کے پٹرول وغیرہ کی بچت ہوگی

نواز شریف فلائی اوور سے گورکھ پور، اڈیالہ، خالصہ خورد، خالصہ کلاں، ڈھلاں، جرار کیمپ، ڈھوک اعوان، سنگرال اور دیگر آبادیوں کی ٹریفک مستفید ہوگی۔ نوازشریف فلائی اوورکے اطراف میں دو کلومیٹر تک سروس روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے۔ راولپنڈی  مال روڈ پر جی پی او چوک، ٹی ایم چوک سگنل فری کوریڈور  سے روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیاں گزریں گی۔ اے ایف آئی سی کے پاس عوام کی سہولت کے لئے پیدل گزرنے والوں کے لئے انڈرپاس منصوبے میں شامل ہیں۔ جی پی او انڈر پاس پراجیکٹ میں پہلی بار جدید ترین انٹیلی جنٹ سگنل سسٹم، مال روڈ پر بننے والے دو کلومیٹر طویل انڈر پاس سے کشمیر روڈ کے ذریعے نیشنل ہائی وے این فائی تک رسائی آسان ہوگی۔ 

بریفننگ میں بتایا کہ جی پی او چوک انڈر پاس سے روزانہ سی ایم ایچ، ایم ایچ اور اے ایف آئی سی آنے والے مریضوں کو بھی سہولت ہوگی۔ جی پی اوچوک انڈر پاس سے صدر بازار،یلوے سٹیشن اور دیگر علاقوں کے گزرنے ٹریفک کو بھی آسانی ہوگی۔ 

وزیراعلیٰ  مریم نواز نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے بننے والے تمام ترقیاتی منصوبے ترجیح ہیں۔کچہری روڈ اور مال روڈ کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس اور فلائی اوور بننے سے راولپنڈی کے عوام  کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ عوامی فلائی پراجیکٹ کا آغاز راولپنڈی کے عوام کے لئے تاریخی اور خوشگوار ثابت ہوگا۔ راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے بننے والے پراجیکٹس تکمیل کے لئے تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہتی ہوں۔