روزانہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورسندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ، کشمیراور وسطی زیریں سندھ میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ، جبکہ پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، لاہور، بھکر،ڈی جی خان اور لیہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ،مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ ، مردان،پشاور،کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرگودھا، میانوالی، بہاولنگر، میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصوراورگوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتےہوئے کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ، نارووال ،بہاونگر،اوکاڑہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ زیریں سندھ میں ٹھٹھہ، بدین،تھرپارکر،نگرپارکر،اسلام کوٹ،مٹھی،پڈعیدن،چھور،حید رآباد،جامشورواور کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اوربارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔