ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ایف آئی اےنےاشتہاری ملزم  انسانی اسمگلرگرفتارکرلیا

FIA Lahore, Human trafficker arrested, City42
کیپشن: لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ 5 سال سے ایف ائی اے کو مطلوب تھا۔
سورس: FIA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

 ایسی ہی ایک کارروائی میں انٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے متعدد شہریوں کو ملازمت کے غرض سے سعودی عرب بھجوانے کیلئے پیسے بٹورے جو انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا اہم سرغنہ ہے۔ ملزم متاثرہ شہریوں سے پیسے وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا جسے لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ 5 سال سے ایف ائی اے کو مطلوب تھا۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔