ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا، مزید مہنگی ہوگئی

Electricity price increased
کیپشن: Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کےمطابق بڑی عید سے قبل بجلی صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا، بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی،اضافہ گذشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،اضافے کا بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی،اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer