ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان کیخلاف خوا تین کاچونکا دینے والا اقدام ۔۔۔

طالبان کیخلاف خوا تین کاچونکا دینے والا اقدام ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد  طالبان کیلئے نئی پریشانی ،مسلح افغان خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔

 تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ  شمالی اور وسطی افغانستان میں مسلح خواتین نے مارچ کیا اور اپنی لڑنے کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا۔ خواتین کی جانب سے رائفلوں کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔مسلح خواتین کی جانب سے طالبان کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ وسطی صوبہ غور میں کیا گیا ۔ یہاں سینکڑوں خواتین بندوقیں لہراتی اور طالبان مخالف نعرے لگاتی رہیں۔

غور میں خاتون عہدیدار حلیمہ پرستش کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں شامل بعض خواتین ایسی تھیں جو محاذِ جنگ پر تو نہیں جاسکتیں لیکن وہ پھر بھی سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کیلئے سڑکوں پر نکلیں۔ مظاہروں میں شامل متعدد خواتین ایسی بھی تھیں جو عملی طور پر طالبان کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہیں اور انہوں نے صوبائی گورنر کو اس سے آگاہ بھی کردیا ہے۔