قیصر کھوکھر:چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر مکمل طور پر عمل کریں۔
چیف سیکرٹری آفس سے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ ہر حال میں الیکشن کمیشن کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں .
اس خبر کو لازمی پڑھیں:محکمہ داخلہ کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
چیف سیکرٹری نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر غیر جانبدار رہنے اور کسی بھی قسم کا سیاسی دباو قبول نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہےاور جہاں کہیں اس کی خلاف ورزی پائی جائے فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔