نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی سےمتعلق بڑی خبر آگئی

نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی سےمتعلق بڑی خبر آگئی
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif, Maryam Nawaz,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی بروز جمعہ کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعہ کے روز لندن سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔ کہتےہیں کہ نیب ریڈ وارنٹ سنبھال کررکھے ہم واپس آرہے ہیں، کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ مفروضوں پر دیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون نے نواز شریف کے فقید المثال استقبال کی تیاریاں شروع کردیں، حمزہ شہباز شریف نے 13 جولائی کو کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دیدی ہے، کہتے ہیں کہ عوام کے دلوں سے نواز شر یف کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا۔ نواز شریف اصول پسند اور بہادر انسان ہیں جنہوں نے تمام تر عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

واضح رہےکہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سالہ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی، انہیں 80 ہزار پائونڈز جرمانہ بھی کیاگیا۔  

Sughra Afzal

Content Writer