ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات

بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل  حسن محمود خان کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ، این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات.

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سربراہ بنگلہ دیش ایئر فورس اور صدر این ڈی یو نے عسکری تعلقات بالخصوص ملٹری ایجوکیشن اور مشترکہ تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایئر چیف مارشل  حسن محمود خان کا این ڈی یو کا دورہ پاک بنگلہ دیش تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان این ڈی یو سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس  کر چکے ہیں۔

بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کا دورہ این ڈی یو دو طرفہ دفاعی  اشتراک کار اور تربیت کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔