ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات : بندر گھر وں کے اندر۔۔۔شہری پریشان انتظامیہ بے جان

گجرات : بندر گھر وں کے اندر۔۔۔شہری پریشان انتظامیہ بے جان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) گجرات میں  اندرون شہر  کے علاقے میں جنگلی بندر گھس آئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 چوک ماہنہ، چاہ پیپل والا کھو،فوارہ چوک،کھاری کھوئی،قلعہ ڈھکی سمیت دیگر علاقوں میں بندروں کی اچھل کود جاری ہے،بندروں کی چھتوں اور بجلی کی تاریں پھلانگنے کی فوٹیجز سامنے آگئی ۔

 علاقہ مکین  کاکہناہے کہ بندر گھروں کی چھتوں سے سامان اٹھا کر بھی بھاگ جاتے ہیں ،کئی بچے بندروں کے زخمی ہونے  کا نشانہ بن چکے،ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر گیا محکمہ وائلڈ لائف بندروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

 مقامی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف جبکہ شہری خوف کا شکار  ہیں،علاقہ مکینوں نے درخواست کی ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر ان بندروں کو پکڑنے کا کا بندو بست کرے ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ۔