سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی ۔
وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی اور پی ایس ایل کے انعقاد میں شریک انکی ٹیم کی کوششوں کی پزیرائی کی ۔وزیر اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں کھیلوں کی رونقین دوبارہ سے بحال ہوئیں.وقت کے ساتھ ساتھ الحمدللہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگس میں سر فہرست بن گئی. پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی آکشن ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے.دو نئی ٹیموں کی شمولیت نے سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے.
وزیرِ اعظم نے کہا نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری پاکستان سپر لیگ کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت و کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے.پاکستان سپر لیگ کے رواں برس کھیلوں سے کرکٹ کے شائیقین محظوظ ہونگے بلکہ نئے و نوجوان ٹیلنٹ کو موقع ملے گا.