سٹی 42 : چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے نئی ٹیموں کے مالکان کو مبارکباد دی گئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل پر اعتماد پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کا سبب بنے گا، فواد سرور اور حمزہ مجید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حیدر آباد اور سیالکوٹ کے عوام کو بھی مبارکباد، حیدر آباد اور سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔
محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت تمام پاکستانیوں کی کامیابی ہے۔ آج فرنچائز اونرز نے پی ایس ایل پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ، دونوں ٹیموں کی بولیاں صرف پی ایس ایل کی نہیں بلکے پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو مزید مضبوط کریں گے۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ فرنچائز اونرز کی پاکستان اور کرکٹ سے لگاؤ اور محبت صرف ملک کے لیے ہے۔ نئے فرنچائز اونرز پاکستان کرکٹ کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، پی سی بی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اگلے 10سال میں پی سی بی کے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں ۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پر اعتماد پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کا سبب بنے گا، آج کی نیلامی پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس ملک کو وہاں تک لے کر جائیں گے جو ہم نے ذہن میں خاکہ بنا رکھا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہاکہ پی سی بی، پی ایس ایل کے تمام ممبرز اور روڈ شوز میں حصہ لینے والے خصوصاً سلمان نصیر کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔