سٹی 42: بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہ کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابقملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا
بنگلہ دیش کے ایئر چیف نے پاکستان مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کی تعریف کی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا اور مضبوط دفاعی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور بااعتماد تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ۔