سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے باعث بےپناہ مشکلات ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی سیاسی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے ۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے باعث بےپناہ مشکلات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنگ کو لیڈ کر رہے ہیں، دہشت گردی کےمکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایورڈ میں پنجاب نے اپنے حصےکے11 ارب روپے دیے ۔