ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جنگلی حیات کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

 محکمہ جنگلی حیات کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ فاطمہ:  پنجاب میں محکمہ جنگلی حیات کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کی جانب سے فوری تبادلوں کے احکامات دیے گئے ہیں، جبکہ تبادلے چیف وائلڈلائف رینجر مبین الہٰی کی سفارشات پر عمل میں لائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اہم تبادلے اور تقرریاں درج ذیل ہیں ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ارفع بتول کا راولپنڈی سے گجرات ریجن میں تبادلہ کیا گیا۔گجرات ریجن میں تعینات سید عثمان الحسن سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔احسان احمد راجہ کا ساہیوال سے راولپنڈی ریجن میں تبادلہ کیا گیا۔ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر سجاد حسین کا ملتان سے ڈی جی وائلڈلائف لاہور آفس میں تبادلہ ہوا۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر خانیوال، منور حسین نجمی کو ساہیوال ریجن میں تعینات کیا گیا، جبکہ ان کی جگہ خانیوال کا اضافی چارج محمد ندیم کو سونپ دیا گیا۔

محکمہ کے مطابق یہ تبادلے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے، ریجنز میں موثر نگرانی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔ تمام افسران کو نئے علاقوں میں فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔