ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروبار کا لالچ دے کر جعلی چیک دینے والے دو اشتہاری گرفتار

 کاروبار کا لالچ دے کر جعلی چیک دینے والے دو اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: جعلی چیکوں کےذریعےفراڈکرنیوالے2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نےدوران سرچ آپریشن ملزمان کوہسپتال سےگرفتارکیا۔
ملزمان 3 ماہ سےروپوش تھے ،شناخت دریافت کرنے پر پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی۔
 ملزمان  کاروبار کا لالچ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے رقم بٹورتے  اور رقم کے عوض جعلی چیک دے کر روپوش ہو جاتے تھے۔

 ترجمان کے مطابق ملزمان اب تک 30 لاکھ سے زائد رقم شہریوں سے ہتھیا چکے ہیں۔
ملزمان عبدالقادر اور عقیل کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالےکر دیا گیا ہے۔