ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعضاء کی پیوندکاری کیلئے 28 ہسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری

اعضاء کی پیوندکاری کیلئے 28 ہسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری :پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے 33 ویں اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ اعضاء کی پیوندکاری کیلئے 28 ہسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دی گئی ۔
بون میروٹرانسپلانٹ کیلئےنیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیز،شوکت خانم،پی کےایل آئی رجسٹرڈ کیے گئے ،کارنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال لاہور  ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کوبھی اجازت دیدی گئی
لیورٹرانسپلانٹ کیلئےشیخ زیدہسپتال اوربحریہ انٹرنیشنل آرچرڈہسپتال لاہور،پی کے ایل آئی ، فاروق ہسپتال ڈی ایچ اے لاہور، اورشاہدہ اسلام ٹیچنگ ہسپتال لودھراں کوبھی اجازت دی گئی
کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئےجناح ہسپتال،سرجی میڈہسپتال،ڈاکٹرہسپتال گجرات،شاہدہ اسلام ٹیچنگ ہسپتال لودھراں، عمار میڈیکل کمپلیکس ، ڈاکٹر ہسپتال لاہور،آئی ایم سی ، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور، نیشنل ہسپتال ، شریف میڈیکل سٹی،شیخ زیدہسپتال اوربحریہ انٹرنیشنل آرچرڈہسپتال لاہور،کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئےپی کے ایل آئی ، چودھری محمد اکرم ٹیچنگ ہسپتال ،ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ، فاروق ہسپتال راولپنڈی ،عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ،،بشیر ہیلتھ سروسز سیالکوٹ،فاروق ہسپتال ڈی ایچ اے اوربیچ انٹرنیشنل ہسپتال ملتان کو اجازت دی گئی
جگرکےایمرجنسی ٹرانسپلانٹ کےحوالےسےمتفقہ طورپرپالیسی کی منظوری دی گئی،اتفاق رائے کے بعد پی ہوٹا کے ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری بھی دی گئی ۔ اعضاءکی پیوندکاری میں جدت لانے کیلئے 3 ماہ کی مدت کے کورس کی منظوری دی گئی ۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کےتوسط سےکورس منظور کیا گیا ۔ کورس کےلیےٹریننگ پی کے ایل آئی میں دی جائے گی
غیرملکیوں کی گردہ،جگر،کارنیا،بون میروکی پیوندکاری کیلئےقواعدوضوابط کی منظوری دی گئی ۔