ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کےسی ٹی سکین ٹھیکوں میں اربوں کی کرپشن

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کےسی ٹی سکین ٹھیکوں میں اربوں کی کرپشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری :ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹھیکوں پر اربوں کی کرپشن سامنے آگئی 

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹھیکے پر لگانے پردو ارب 38 کروڑ سے زائد کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں ،آڈیٹر جنرل پاکستان نے سی ٹی سکین کے ٹھیکے کو غیر شفاف قرار دیدیا،
رپورٹ کے مطابق ناقص مالی اور انتظامی کنٹرول سے نجی کمپنی کا کنٹریکٹ بڑھایا گیا،آڈیٹر جنرل   نے  انکوائری کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کی ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے 2017 میں نجی کمپنی کو سی ٹی سکین کی تنصیب کا ٹھیکہ دیا،کمپنی کو جعلی دستخط پر سی ٹی سکین کروانے پر بھی 3 کروڑ36 لاکھ سے زائد کی ادائیگی کی گئی ۔ نجی کمپنی کو 5 کروڑ68 لاکھ سے زائد رقم ایڈوانس ادا کر دی گئی،نجی کمپنی نے سی ٹی سکین مشینیں 95 فیصد تک فعال رکھنی تھی ،کمپنی اس شق پر پورا نہیں اتری جس پر کوئی جرمانہ بھی عائد نہ کیا گیا ،مشین کی تنصیب میں تاخیر پر کمپنی کو 1کروڑ 18لاکھ جرمانہ بھی عائد نہ کیاگیا،کمپنی نے 6ماہ میں 20 مشینیں نصب کرنا تھیں ، محکمہ نے کنٹریکٹ میں ترامیم کر کے نجی کمپنی کو فائدہ پہنچایا ،نجی کمپنی کو 5سال کیلئے سی ٹی سکین لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا ،محکمہ نے نجی کمپنی کو فائدہ دینے کیلئے کنٹریکٹ مدت میں اضافہ کیا،محکمہ صحت نے 29 کروڑ سےزائد ادائیگی قواعد و ضوابط کے برعکس کی گئی ۔،