( ایاز رانا ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس 1429 پوانٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔
جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی کیساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔