ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف ٹریفک حادثات میں 2 طلباء سمیت 6 افراد جاں بحق

مختلف ٹریفک حادثات میں 2 طلباء سمیت 6 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 طلباء سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ لسبیلہ کے علاقے حب میں اشوک پمپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، کار میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی نعشیں جام غلام قادر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

 علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع جھنگ میں سرگودھا روڈ واہگہ کلیہ کے قریب مسافر بس الٹنے کے باعث دو طالب علم جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے، بس سرگودھا سے جھنگ آ رہی تھی، زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔