عمیر افضل:لاہور میں ریواض گارڈن ویو سکیم میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو ریاض گارڈن ویو سکیم سے گھر میں آتشزدگی کی اطلاع ملی۔ ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آتشزدگی کے دوران ایک شخص 32 سالہ احسن ولد حبیب معمولی زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم مزید تحقیقات اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔