باہر سے آئےمزید دو مسافروں میں کووڈ19 کی تشخیص، دونوں کو گھر بھیج دیا گیا

Covid19 JN.1, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رابیل اشرف: بیرون ملک سے کراچی آنے والے دو مزید مسافروں میں کووڈ 19  کی تشخیص ہو گئی ہ محکمہ صحٹ نے دونوں کو قرنطینہ کرنے کی بجائے گھر بھیج دیا اور ہدایت کی کہ خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیں۔ اس امر کی اب تک صراحت نہیں ہوئی کہ آیا یہ دونوں متاثرہ مسافر کودد19 کی زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم جے این ون کے کیرئیر تو نہیں۔

محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ  کووڈ 19 کی نئی قسم جے این ون سے متاثرہ دو مزید مسافر پاکستان آئے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے کیچ کا رہائشی 26 سالہ مسافر گزشتہ روز ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا۔ دوسرا مسافر 27 سالہ اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔ دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے۔ نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی مزید جانچ کے لیے دونوں مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں۔ دونوں مسافروں کو قرنطینہ کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا۔ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے 4 مسافروں میں کوویڈ  19 کی تشخیص کی گئی تھی۔ چاروں مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے۔